3 اپریل، 2024، 10:12 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85433509
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی مخالف کاروائی / 4 صہیونی زخمی

3 اپریل، 2024، 10:12 AM
News ID: 85433509
صیہونی مخالف کاروائی /  4 صہیونی زخمی

تہران (ارنا) صیہونی ذرائع ابلاغ نے بدھ کی صبح مغربی کنارے میں ایک کار کی زد میں آکر 4 صیہونی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

صیہونی پولیس اہلکاروں کو کار سے زخمی کرنے کی یہ کارروائی نتانیا کےجنوب مشرقی علاقے کوخاو یائیر میں ہوئی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

صیہونی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ الطیرہ کے علاقے میں ایک شخص اپنی کار کے ذریعے پولیس اہلکاروں پر چڑھ دوڑا اور ایال کراسنگ کی طرف بھاگا۔ صیہونی فورسز نے اسے پکڑنے کی کوشش کی مگر اس شخص کے حملہ کرنے کی کوشش کے باعث اسے گولی مار دی گئی.

ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔

بعض ذرائع نے آج رات کوخاویائیر قصبے کے قریب شہادت طلبانہ کارروائی کی اطلاع بھی دی ہے۔

زخمی ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .